راچی پورٹ ٹرسٹ پر 1 لاکھ 45 ہزار46کارگوکی نقل وحرکت

167

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ پرگزشتہ24گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 45 ہزار46کارگوکی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جس میں1 لاکھ 17 ہزار165ٹن درآمدی اور27ہزار881ٹن برآمدی کارگوشامل تھے۔بدھ کے روزکراچی پورٹ ٹرسٹ کی جا نب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زیرتبصرہ مدت کے دوران89ہزار771ٹن خشک کارگو اور 27 ہزار 394 ٹن آئل مائع کارگودرآمدکیے گئے جبکہ برآمدی کارگو میں 23ہزار281ٹن خشک اور4ہزار600آئل مائع کارگو شامل تھے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طورپر5جہاز لنگراندازہوئے اور 6 جہاز کارگولے کر روانہ ہوئے