رحیم یارخان اور نواح میں چوری

197

رحیم یار خان (نمائندہ جسارت) رحیم یارخان اور نواح میں چوری کی 4 وارداتوں میں ملزمان موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فون چرالے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ پہلی واردات چک6پی کے رہائشی محمد عامر کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان حاجی احمد وغیرہ اس کے گھر سے موبائل فون ونقدی مالیت2لاکھ30ہزارروپے چراکر فرار ہوگئے ، موضع سمکہ کے رہائشی حق نواز سے 3 ملزمان ممتاز احمد وغیرہ گھر میں کھڑی 67 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل چراکر فرا رہوگئے،ٹلو روڈ کے رہائشی جان محمد سے3 ملزمان مرتضیٰ وغیرہ موبائل فون ونقدی مالیت 45 ہزار روپے چراکرفرارہوگئے، دین پور کالونی کے رہائشی عبدالحنان سے نامعلوم ملزمان 55ہزارروپے مالیت کی کھڑی موٹرسائیکل چراکرفرارہوگئے پولیس نے ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کو اطلاع ملی کہ مڈ الیاس کے علاقے میں افراد سرعام تاش کے پتوں کے ذریعے جوا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس نے چھاپا مارکر 4 جواریوں منظور احمد وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، 3 جواری موقع سے فرار ہوگئے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عباس تھانہ سی ڈویژن کے مقدمہ کی سماعت کے دوران فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ سب انسپکٹر محمد سلیم جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز افتخار احمد اور اشفاق احمد عدالت میں حاضر نہیں ہوئے، جس پر فاضل عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کے وارنٹ جاری کردیے۔