روٹ اور ہیلز نے ون ڈے میچز میں زیادہ رنز کی شراکت داری کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا

196

نوٹنگھم (جسارت نیوز) جوروٹ اور ایلکس ہیلز نے انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے میچز میں دوسری وکٹ کی شراکت داری میں زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، روٹ اور ہیلز نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں دوسری وکٹ میں248 رنز جوڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے دوسری وکٹ میں زیادہ رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ بنانے کا اعزاز این بیل اور جوناتھن ٹراؤٹ کے پاس تھا، دونوں نے 741 رنز بنا رکھے تھے۔