سجاول، ٹاؤن کمیٹی اور ضلع کونسل کے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

172

سجاول (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل کے چیئرمین حاجی عثمان ملکانی، وائس چیئرمین ارباب کامران میمن سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سجاول نے حلف لیا جبکہ ٹاؤن کمیٹی سجاول کے چیئرمین شیر علی شاہ، وائس چیئرمین اقبال ولی میمن سے ریٹرننگ آفیسر جاوید شر نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی شفیق شاہ بخاری، صوبائی صلاح کار ریحانہ لغاری، پی پی رہنما ارباب وزیر میمن، سابق صوبائی صلاح کار رئیس غلام قادر ملکانی، سابق صوبائی وزیر صادق میمن، سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالواحد سومرو سمیت پی پی کارکنان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔