شادی لارج، نومنتخب چیئرمین بلال احسن چیمہ کا والہانہ استقبال

159

شادی لارج (نمائندہ جسارت) ٹاؤن کمیٹی کھوسکی کے نومنتخب چیئرمین بلال احسن چیمہ کی تاریخی ریلی ہزاروں گا ڑیوں اور ہزاروں لو گوں کے قا فلوں کے ساتھ ٹا ؤ ن کمیٹی کھو سکی پہنچے ڈھول کی تھا پ پر جیا لوں کا جشن۔ریلی کا ایک حصہ شا دی لا ر ج اور دوسرا کھو سکی جاپہنچا ۔بدین تھر پا ر کر روڈ چندگھنٹوں کے لئے بند ہو گیا عوام کی خدمت کر نے کا موقع ملا ہے اب بلا تفریق عوام کی خد مت کر یں گے بلا ل احسن چیمہ خا دم حسین سائیں با با کا ریلی سے خطا ب۔ ٹا ؤ ن کمیٹی کھو سکی کے نو منتخب چیئرمین چو ہدری بلا احسن چیمہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گزشتہ روز چیمہ ہاؤس شا دی لا ر ج سے کھو سکی تک ایک تا ریخی ریلی نکا لی جس میں ہزا روں افراد گاڑیوں مو ٹر سا ئیکلوں چنگچی رکشاؤں کے ساتھ ایک شا ندار ریلی نکا لی جو شا دی لا ر ج کی تا ریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی جیا لوں کی بڑی تعداد نے ڈھو ل کی تھا پ اور پیپلز پارٹی کے پرچموں میں میں ملبوس کا ر کنوں نے رقص کیا شا دی لا ر ج میں شہریوں نے ریلی کے شر کا پر پھولوں کی پتیا ں نچھاور کیں ریلی اتنی طویل تھی جسکا ایک حصہ شا دی لا ر ج اور ریلی کا دوسرا حصہ کھو سکی جا پہنچا ریلی کے وجہ سے بدین تھر پا ر کر روڈ کے دونوں حصوں کو چند گھنٹوں کے بند کر نا پڑا ٹا ؤن کمیٹی کھو سکی چو ہدری بلا ل احسن چیمہ کی قیا دت میں ریلی کھو سکی پہنچی جہاں جلسے کی شکل اختیا ر کر لی جلسے سے خطا ب کرتے ہو ئے ٹا ؤ ن کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین چودھری بلا ل احسن چیمہ کونسلر چو ہدری خا دم حسین چیمہ کو نسلر سا ئیں با با نے کہا کہ عوام کی چیمہ خا ندا ن سے محبت ہے جس نے انہیں تین دہا ئیوں سے بلدیا تی الیکشن میں کا میا ب کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بلا تفریق عوام کی خدمت ہو گی جنہوں نے ووٹ دیا اور جنھوں نے نہیں دیا میں سب کا شکر گزار ہوں اور میں پوری ٹا ؤ ن کمیٹی کا چیئر مین ہو ں کسی ایک گروپ کا نہیں ہوں انھوں نے مزید کہا کہ ٹا ؤ ن کمیٹی میں ہونے والی کرپشن کا بھی حسا ب لیا جا ئے گا کیو نکہ ایک ایک روپیہ کھوسکی عوام کی ا ما نت ہے یہ کسی کے با پ کی جاگیر نہیں ہے یہ ضرور وصول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرینج سسٹم کھو سکی میں ٹراسفارمر کی چوری کے ساتھ ساتھ واٹر سپلا ئی کی اسکیم میں کروڑوں کروپے کی کرپشن کا حساب لیا جا ئے گا نہ ایک روپے کی کرپشن کروں گا اور نہ ہی کسی کو اس کی اجا زت دی جا ئے گی۔ بعد ازاں جلسے کے شر کا میں مٹھا ئی تقسیم کی گئی۔