شمالی کوریا میں ایک اعلیٰ عہدے دار کو سزائے موت دے دی گئی

164

سیؤل (انٹرنیشنل ڈیسک)جنوبی کوریا کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پڑوسی ملک شمالی کوریا نے اپنے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا ہے جب کہ 2 دیگر عہدیداروں کو بھی سزائیں دی ہیں۔ سیؤل میں وزارت یونیفیکیشن کے ترجمان جیونگ جون ہی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ پیانگ یانگ نے تعلیم کے ایک ترین عہدیدار کم یونگ جن کو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے موت کے گھاٹ اتارا۔ ان پر حکمران جماعت کے مخالفت اور انقلاب مخالف سرگرمی کا الزام تھا اور انھیں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی زیر صدارت ایک اجلاس کے (دوران نامناسب رویہ اپنانے پر گرفتار کر کے سزا دی گئی۔ ان کی سزائے موت پر جولائی میں عملدرآمد کیے جانے کا بتایا گیا۔ دیگر 2 اعلیٰ عہدیداروں کو بھی حالیہ ہفتوں میں سزائیں دی گئیں لیکن وہ سزائے موت جیسی بڑی سزا سے بچ گئے ہیں۔ ان میں شمالی کوریا کے یونائیٹڈ فرنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کم یونگ کول کو کھیت میں مشقت کی سزا دی گئی۔
شمالی کوریا/سزائے موت