فاٹا اصلاحات میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے‘اقبال ظفر جھگڑا

101

اسلام آباد( آن لائن ) خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، آئی ڈی پیز کا معاملہ رواں سال کے آخر تک طے ہو جائے گا، میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پی کے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے آئی ڈی پیز ، صوبے کی سیکورٹی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے دوران تباہ کیے جانے والے گھروں کے خاندانوں کو 4لاکھ فی گھرانہ معاوضہ دیا جارہا ہے، قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کے خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں، دہشتگردوںسے علاقے کو خالی کرادیا گیا، پاک فوج کو آپریشن ضرب عضب پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد میں10 سال رکھا گیا ہے،آئی ڈی پیز کا معاملا رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، 7لاکھ آئی ڈی پیز کو وزیرستان واپس جانا ہے۔