قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں آج مزید2میچز کھیلے جائیں گے

214
اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں آج مزید 2 میچ پنڈی ا سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پشاور کا مقابلہ فاٹاسے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں راولپنڈی، اسلام آباد، فاٹا، پشاور، کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، کراچی بلیو اور لاہور بلیو کی ٹیمیں شامل ہیں۔