ملٹی نیشن کمپنی کی مسافر بس نے قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے

224

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)ملٹی نیشن کمپنی کی مسافر بس نے قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے ایک جان بحق دوسرا شدید زخمی ،موٹرسائیکل اور پک اپ ویگن میں تصادم بے قابو پک اپ ویگن نہر میں جاگری ڈوب جانے والے ڈرائیور کو زندہ بچالیا گیا ٹکر لگنے کے نتیجہ میں باپ بیٹا زخمی ۔ گزشتہ روز محلہ قریشیاں کے رہائشی سعید احمد اور رفیق احمد اپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں قومی شاہراہ پر جارہے تھے کہ اسی دوران ملٹی نیشن کمپنی کی مسافر بس نمبریJB 4640 نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں سعید احمدزخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ رفیق احمد شدید زخمی ہوگیا جسے طب ی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملٹی نیشن کمپنی کا بس ڈرائیو ر بس سمیت موقع سے فرارہوگیا متاثرین کی شکایت کے باوجود پولیس کی جانب سے ملٹی نیشن کمپنی کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی سے انکار جبکہ دوسرا حادثہ موضع صمدانی کے نزدیک پیش آیا جہاں پرانا صادق آباد کے رہائشی باپ بیٹا محمد نواز اورمحمد ایاز موٹرسائیکل نمبریRNK 5814 پر نہر صادق برانچ کے کنارہ پر جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی پک اپ ویگن نمبریBRT 3213 نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں پک اپ ویگن ڈرائیور محمد شاہد سمیت نہر میں جاگری تاہم موقع پر موجود افراد نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے ڈوب جانے والے ڈرائیور محمد شاہد کو زندہ بچالیا جبکہ حادثے کے نتیجہ میں باپ بیٹا محمد نوازا ورمحمد ایاز زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا**پنجاب کالج رحیم یار خان کے طلباء کا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وئے پولیس کمپلیکس کرم آباد کا مطالعاتی دورہ،سیکٹر کمانڈر عبدالخلیل نے طلباء کا استقبال کیا اور انہیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وئے پولیس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے طلباء کو روڈ سیفٹی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک سمیت تمام قوانین پر عملدرآمد مہذب قوموں کا شیوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل خصوصاً طلباء کو حادثات کی روک تھام اور قوانین پر عملدرآمد کے لیے آگے بڑھنا ہو گا تاکہ شاہرات پر ہونے والے حادثات میں کمی لائی جا سکے۔اپنے مطالعاتی دورہ میں طلباء نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وئے پولیس کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں اور سامان کو دیکھا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر عبدالخلیل نے مطالعاتی دورہ پر آنے والے طلباء میں گفٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر پروفیسر عمران بشیر، انسپکٹرعاصم جلال چوہدری سمیت دیگر موجو دتھے** ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انسداد کانگو اور ڈینگی کے لیے غیر معمولی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے اور ضلع رحیم یا ر خان میں اس موذی مرض سے بچاؤ کے لیے نا صرف احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے بلکہ عوام میں آگہی فراہم کرنے کے لیے موثر مہم چلائی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس میں ضلع رحیم یار خان بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے قربانی کے جانوروں کی شہری حدود میں خرید و فروخت پرپابندی عائد کر دی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تحصیلوں میں عارضی منڈیوں کے قیام کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ سندھ، بلوچستان بارڈر پر ہونے کے باعث ضلع کی حدود میں آنے والی مویشیوں سے بھری تمام گاڑیوں میں حفاظتی سپرے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹا ک کی ٹیمیں ضلع کے تمام داخلی و خارجی چیک پوسٹس پر پولیس کے ہمراہ حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حوالہ سے بھی ضلع بھر میں تمام ایسے مقامات جہاں پر ڈینگی لاروے کی افزائش ممکن ہے اس کی مسلسل مانیٹرنگ اور سپرے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ زید اسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتالوں میں ڈینگی اور کانگو سے متاثرہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے علیحدہ وارڈز اور تربیت یافتہ سٹاف موجود ہے۔اجلاس میں ای ڈی ا وہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، ایم ایس شیخ زید اسپتال ڈاکٹر تسنیم کامران، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین شاہ سمیت دیگر موجود تھے**حجاج اکرام کو لے کر پی آئی اے کی چوتھی حج فلائیٹ روانہ 157 حجاج اکرام سوار تھے ۔ گزشتہ شب پی آئی اے کی فلائٹ نمبریPK 6023 157 حجاج اکرام کولے کر بذریعہ کراچی جدہ روانہ ہوگئی گزشتہ شب روانہ ہونے والی پی آئی اے کی یہ چوتھی حج فلائیٹ تھی پی آئی اے کی جانب سے حج فلائیٹ آپریشن 30 اگست تک جاری رہے گا**خفیہ اطلاع پر پولیس کی کامیاب کارروائی 2خواتین سمیت 3 مشتبہ افراد گرفتار ،3کلو چرس برآمد پولیس نے تینوں کو حر است میں لے کر مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ۔ گزشتہ روز پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ سیم نالہ موضع چوہدری پر 2 خواتین سمیت3مشتبہ افراد جارہے ہیں جن کے پاس چرس کی بڑی مقدار موجود ہے جس پر پولیس نے ناکہ بندی کرکے نسرین بی بی ، شمیم بی بی اور ذوالقرنین جن کا تعلق قذافی کالونی و مڈدرباری سے تھا 3کلو چرس برآمد کرلی تاہم پولیس کی جانب سے شمیم بی بی اور ذوالقرنین کو بھاری نذرانہ وصول کرکے چھوڑدیا گیا جبکہ نسرین بی بی کے خلاف 3کلو چرس کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی**کالے یرقان میں مبتلا80 سالہ ضعیف العمر شخص اسپتال میں دم توڑگیا ۔ گزشتہ روز خان پور کے رہائشی ضعیف العمر 80سالہ ولی محمد کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود 80سالہ ولی محمد جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا **ناکہ بندی کے دوران 4مشکوک افراد سے پولیس نے 124 لیٹرشراب چالوبھٹی کے آلات برآمد کرلیے حراست میں لیے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس نے 4مشکوک ملزمان علی شیر سے 26لیٹرشراب چالو بھٹی کے آلات، شوکت علی سے 60 لیٹر شراب چالو بھٹی کے آلات، گلزار احمد سے18لیٹرشراب ، اعظم حسین سے20لیٹرشراب برآمد کرکے ان ملزمان کو حر است میں لے کرالگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ** 3ستمبرکو لاہورمیں احتساب مارچ کرپٹ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا نواز شریف جتنی چاہیں ملک میں افرا تفری پھیلا کر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کریں عوام ان کو پاناما لیکس کا حساب لیے بغیر نہیں چھو ڑیں گے لاہور میں احتساب ریلی ثابت کرے گی کے پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف جنونی پنجاب کے دوبارہ منتخب ہونے والے عون عباس بپی نے رحیم یار خان سے مبارک باد دینے کے لیے جانے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائدین کے ہر فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے کارکن متحد ہو کر لاہور احتساب ریلی کو کامیاب بنائے اس موقع پر سابق وزیر مملکت چوہدری ظفر اقبال وڑائچ،چوہدری آصف مجید،میاں خرم منیراور شمیل مرزا نے تحریک انصاف کے دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری عون عباس بپی کو یقین دہانی روائی کے وہ قائد عمران خان کے حکم کی تکمیل کیلیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔