نثارکھوڑوکی صدارت میں پی پی الیکشن سیل کااجلاس،انتخابی تیاریوں کاجائزہ

179

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت کراچی الیکشن سیل کا اجلاس پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں راشد حسین ربانی، نفیسہ شاہ، وقار مہدی، نجمی عالم، حبیب الدین جنیدی، شاہدہ رحمانی، راجا رزاق، ساجد جوکھیو، سلمان عبداللہ مراد، شاہینہ شیر علی ، مرتضیٰ بلوچ، خواجہ محمد اعوان، میر عباس تالپور اور دیگر
نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایس 127 ضلع ملیر سے ہونے والے ضمنی انتخاب کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات اور تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ رجعت پسند عناصر پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتے۔ پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر مذہبی اور لسانی سیاست کو نیست ونابود کرے گی۔انہوں نے ورکرز سے کہا کہ وہ 8ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے بھرپور تیاریاں کریں۔