پاکستان کوسٹ گارڈ اینٹی ٹیررزم سائیکل ریس شاندار طریقے سے منعقد ہوگی، کلیم احمد اعوان

228

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان آرمی سدرن کمانڈ کوئٹہ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض کی سر پرستی ، پاکستان کوسٹ گارڈ کے زیر اہتمام ،قومی ایڈوینچر سائیکلنگ فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹر نیشنل کے تعاون سے خطرناک پہاڑی راستوں پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس پاکستان کوسٹ گارڈ اینٹی ٹیررزم و اینٹی نارکوٹکس گوادر کوسٹل ہائی وے سائیکل ریس شایان شان طریقے سے منعقد کی جائے گی، پاکستان کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیر عتیق الرحمٰن کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی اور سیکورٹی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ہائی پروفائل اجلاس میں ریس کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان سمیت بلوچستان کی تمام امن و امان قائم کرنے والی وفاقی و صوبائی فورسز کے اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔بریگیڈئیر عتیق الرحمٰن نے تمام حکام کو سائیکلسٹس اور منتظمین کی 100فیصد سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کیں ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ 3 آرمی گن شپ ہیلی کاپٹر اور آرمی ، پاکستان کوسٹ گارڈ ، فرنٹئیر کانسٹیبلری ، بلوچستان لیویز ، بلوچستان پولیس اور وفاقی و صوبائی سیکیورٹی ایجنسیوں کے سیکڑوں جوان و افسران دوران ریس سائیکلسٹس اور منتظمین کی حفاظت کیلیے آن روڈ ہوں گے۔ ریس ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ریس میں پہلا انعام ایک لاکھ ،دوسرا50 ہزاراور تیسرا 25ہزار روپے ہوگا۔