ڈی سلوا بطور اوپنر پہلی ون ڈے اننگز میں بڑا اسکور بنانے والے سری لنکن بلے باز بن گئے

106

دمبولا (جسارت نیوز) دھانن جایا ڈی سلوا بطور اوپنر پہلی ون ڈے اننگز میں بڑی اننگز کھیلنے والے سری لنکن بلے باز بن گئے، ڈی سلوا نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 76 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل بطور اوپنر پہلی ون ڈے اننگز میں بڑا اسکور بنانے کا اعزاز سری لنکا کے سمن جایانتھا کو حاصل تھا۔