کراچی والو ہتھیار پھینک دو اور کتابیں خرید لو‘ مصطفی کمال

190

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہتھیار پھینک دو اور کتابیں خرید لو،علم کراچی والوں کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ہم کسی سیکٹر یا یونٹ پر قبضہ کرنے نہیں آئے ہیں۔کراچی کو 8 برسوں میں برباد کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اورنگی ٹاو¿ن میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رضا ہارون،ڈاکٹر صغیر اور دیگر بھی
موجود تھے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے دفتر پر قبضے کے لیے نہیں آئے بلکہ تمام لوگوں کو ایک پرچم کے تلے جمع کرنے آئے ہیں مارنے اورمرنے کا کاروبار بند کرنا ہوگا ۔ایم کیو ایم کے قائد نے را سے آپ کا سودا کرلیا ہے۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں ہزاروں افراد کو مرتے اور نوجوانوں کو دربدرہوتے دیکھا ہے۔کراچی روز گار دینے اور تعلیم حاصل کرنے والوں کا شہر تھا۔علم کراچی والوں کا سب سے بڑا ہتھیار تھا۔