کراچی کاامن تباہ کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے،ثروت اعجازقادری

140

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی اور قومی مفاد کے لیے تمام اداروں،سیاسی و مذہبی قوتوں کو مثبت کردار اداکرنا ہوگا ،دہشتگردی ،فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کراچی سمیت کسی بھی شہر کا امن تباہ کرنے والوں کو قانونی طور پر فوری انجام تک پہنچایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر نیو کراچی سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔