اسلام آباد ریجن انڈر17 گرلز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لیے20 کھلاڑیوں کا اعلان

168

اسلام آباد (جسارت نیوز) اسلام آباد ریجن انڈر17 گرلز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے20 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد (ویمن ونگ) کی نمائندہ روبینہ انصر نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں میں گل مینہ، صوفیہ بلبل جان، آمنہ جاوید، صائمہ نعیم، گل ناز نذیر، نادیہ بی بی، ماہ رخ آغا، حفظہ حسین، شفا حمید، فیضہ سہیل، وحیبہ انیق، مدیحہ، کرن اقبال، بصریٰ، کوثر، فاطمہ، فرزانہ، نیزیلہ صدیقی اور آمنہ عبداللہ شامل ہیں۔ 3روزہ ٹرائلز میں اسلام آباد کے مختلف اسکولز کی 150 سے زائد لڑکیوں نے شرکت کی، سلیکشن کمیٹی میں خاور حیات، محمد طاہر، آفتاب احمد، جاوید اختر (نسٹ ٹیم کوچ) اور نمائندہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن (ویمن ونگ) روبینہ انصر شامل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ آج سے نسٹ یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہوگا ۔