واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ خلیج فارس میں ’اشتعال انگیز‘ بحری اقدام پر منگل کے روز ایران کو جھڑک دیا، جس سے قبل حالیہ دنوں امریکی جنگی جہازوں اور ایرانی گن بوٹس کے درمیان ٹاکرے کی صورت حال ہوتے ہوتے رہ گئی۔ جنرل جوزف ووٹل کی اس بات سے چند ہی روز قبل ساحلی گشت کے دوران ’یو ایس ایس سکوئل‘ کو ایک واقعہ پیش آیا جب ایک ایرانی گن بوٹ کو دور بھگانے کے لیے سمندری جہاز کو انتباہی فائر کرنا پڑا، جو امریکی جہاز کے سامنے تیز رفتار سے گزر رہا تھا۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ پلٹنے سے پہلے، ایرانی گن بوٹ نے بار بار کے وارننگ شاٹس اور ریڈیو نشریات کو نظر انداز کیا۔ منگل کوووٹل نے ایرانی( اقدامات کو ’انتہائی تشویش ناک‘ قرار دیا اور کہا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ ایران کی بحری افواج زیادہ پیشہ ورانہ انداز اپنائیں گی‘۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ہفتے کا واقعہ گشت کرنے والے امریکی اور ایرانی سمندری جہازوں کے ایسے ہی حالیہ واقعات خلیج کے مصروف سمندری راستوں پر پیش آتے رہے ہیں۔
خلیج فارس