انصاف لینا مہنگا ہو تو سمجھیں معاشرہ ناکام ہوگیا، عمران خان

156

پشاور ( صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف لینا مہنگا ہوتو سمجھیں معاشرہ ناکام ہوگیا، غریب آدمی کے پاس روٹی نہیں ہے، جبکہ وزیراعظم چیک اپ کے لیے بھی بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور ان کے علاج پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں انصاف کارڈ اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اسکیم کے تحت غریب لوگوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات میسر آئیں گی۔ صحت انصاف کارڈ کی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناتھا کہ خبیر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنائینگے۔ انصاف کارڈ اسکیم پرپانچ ارب لاگت آئی ہے اور اس سے 18 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کارڈ کی تقسیم میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔ صحت انصاف کارڈ غریب تر لوگوں کو ملنا چاہےے جبکہ صحت کارڈ کے اجرا پرخوشی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کاپیسہ عوام کی صحت پر خرچ ہونا چاہیے اور غریب کے علاج میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ صحت انصاف کارڈ پورے صوبے میں پھیلائیں گے۔