انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان

143
لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا، جوئے روٹ، ایلکس ہیلز، معین علی، بین اسٹوکس اور مارک ووڈ کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ان تمام کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا تھا، لیام ڈاسن کو ڈراپ کر دیا گیا۔ بین ا سٹوکس بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل کے بعد پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میں ایکشن میں نظر آئیں گے، میگا ایونٹ کے فائنل میں کالی آندھی کے بلے باز کارلوس بریتھویٹ نے انہیں آخری اوور میں مسلسل 4 چھکے لگائے تھے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 7 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان ایون مورگن، معین علی، جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، کرس جورڈن، ٹیمل ملز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلے اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔