جان ہیسٹنگزکی سری لنکن سرزمین پر ون ڈے میں بہترین بولنگ

186

دمبولا (جسارت نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر جان ہیسٹنگز نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں کیریئر بہترین بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہیسٹنگز سری لنکن سرزمین پر بہترین بولنگ کرنے والے دوسرے آسٹریلوی بولر بھی بن گئے، سری لنکا میں ون ڈے میچ میں بہترین بولنگ کا اعزاز مچل جانسن کو حاصل ہے جنہوں نے 31 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر جان ہیسٹنگز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔