جاپان میں طاقت ور سمندری طوفان 9 افراد ہلاک

160

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک)جاپان میں طاقت ور طوفان کی وجہ سے معمر افراد کے ایک مرکز میں کم از کم9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے معمر افراد کی دیکھ بھال کا یہ مرکز زیر آب آ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے ایک وسیع رقبے پر شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کئی متاثرہ مقامات میں پھنسے افراد کو محفوظجگہوں پر منتقل بھی کیا گیا ہے۔ منگل کے روز لائن روک نامی یہ سمندری طوفان جاپان کے شمالی حصوں سے ٹکرایا تھا، جس کے بعدکئی مقامات پر بجلی کا نظام متاثر ہوا، جب کہ شدید بارش نے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔
جاپان /طوفان