جمعیت طلبہ عربیہ زون وسطی کی شب بیداری آج ہوگی

155

کراچی (پ ر) جمعیت طلبہ عربیہ زون وسطی کے تحت عظیم الشان شب بیداری آج بروز جمعرات جامعتہ الاخوان نیو کراچی سیکٹر 11-G میں ہوگی۔ جس میں نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی خالد صدیقی، مولانا عرفان عادل، مولانا یونس منصور، مولانا نور حبیب، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ کراچی عابد حسین اور منتظم وسطی عبدالصبور شیرازی خطاب کریں گے۔ شب بیداری میں تقریری مقابلہ بموضوع سیرت ابراہیمؑ اور اسٹڈی سرکل بموضوع کارکنان کے باہمی تعلقات بھی منعقد کیا جائے گا۔ تمام طلبہ اور کارکنان جمعیت بھرپور شرکت کرکے استفادہ کریں۔