روس اور امریکی صدور کی ملاقات میں شام بحران اہم موضوع ہوگا

154

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا ہے کہ جی20 کے اگلے سربراہ اجلاس میں امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کے دوران ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن خاص طور پر شام کے تنازع کو زیر بحث لائیں گے۔ پیسکوف کے مطابق روس کے صدر پیوٹن اس ملاقات میں شام کی صورت حال کو تفصیل کے ساتھ زیر بحث لانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ روسی حکومت کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ترقی یاقتہ اور ترقی پذیر ملکوں کااجلاس 4اور 5ستمبر کو چینی شہر ہانگ ژو میں ہو گا۔
روس اور امریکا