سوئٹزرلینڈ میں مہاجرین کا مرکزجل کر خاکستر‘ پناہ گزین بے گھر

140

بون(انٹرنیشنل ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے مغربی حصے میں مہاجرین کا ایک مرکز جل کر خاکستر ہو گیا۔ اس واقعے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک اس مرکز پر آتش زدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے مغربی قصبے بیبرسٹ میں مہاجرین کے اس مرکز میں آتش زدگی کا واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے دوران 3 بجے پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس مرکز میں موجود تمام 10 رہائشی عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے جب کہ بعد میں فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔