شنگھائی ماسٹر اسنوکر کوالیفائر: پاکستانی

130

شنگھائی (جسارت نیوز)ا سٹار پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر کو شنگھائی ماسٹرا سنوکر کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں حریف برطانوی کیوئسٹ مارک کنگ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے 6 فریمز میں حمزہ اکبر کو حریف کیوئسٹ کے خلاف 4-2 فریمز کی برتری حاصل تھی تاہم مارک نے مسلسل آخری 3 فریمز جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔ شنگھائی ماسٹرا سنوکر کوالیفائر کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کیوئسٹ مارک کنگ نے پاکستان کے حمزہ اکبر کو بیسٹ آف 9 فریمز میں 5-4 سے ہرایا، پہلے6 فریمز میں حمزہ کو حریف کیوئسٹ کے خلاف 4-2 کی برتری حاصل تھی لیکن اس کے باوجود وہ میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے، مارک کنگ نے اگلے تینوں فریمز جیت کر مقابلہ 5-4 سے اپنے نام کیا۔