عدالت نے متحدہ کے کارکن کی جیل سے گرفتاری کی اجازت دے دی

115

کر ا چی ( ا سٹا ف ر پو ر ٹر ) صدر پولیس نے سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی سمیت 6 پولیس افسران کے قتل کیس کے ماسٹر مائنڈ ا یم کیوایم کے کا ر کن احمد سعید عرف سعید بھرم کی جیل سے گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ا س مقد مے میں ملزم کی جیل سے گرفتاری کی ا جا ز ت د ے د ی۔صدر پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی عمران امام زیدی کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سعید بھرم نبی بخش تھانہ میں درج مقدمہ قتل کیس میں جیل میں ہے جبکہ ملز م جیل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل امان اللہ نیازی قتل کیس کا اہم ملزم ہے ا و رملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر مقدمہ میں ملوث 11 مفرور ملز مان کو بھی گرفتار کرنا ہے لہٰذا عدالت اجازت دے تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جاسکے، عدالت نے درخواست منظو ر کر تے ہو ئے ملزم کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔ و ا ضح رہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ ا ما ن ا للہ نیا ز ی کا
مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرِ سماعت ہے ، ا نسد ا د دہشت گر د ی کی عد ا لت مذکورہ مقدمے میں ملز ما ن نعمان، سعید عرف بھرم،مزمل عرف چیل،وسیم عرف ہولڈ اور نعیم عرف چکنا سمیت 12ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ملزمان نے 15 جنوری 2006 ء کو صدر میں جیل سپر نٹنڈنٹ امان اللہ نیازی اور ان کے بھائی حبیب اللہ نیازی سمیت 6 افسران کو قتل کیا تھا۔