قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)قبرص اور مصر نے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت قبرص سے مصر تک زیرسمندر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ قبرص کے وزیرتوانائی ژورگس لاکوتریپس اور مصری وزیر برائے پیٹرولیم طارق المولا نے اس معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس منصوبے کے لیے سیاسی فریم ورک مکمل ہو گیا ہے اور اب منصوبے کے تجارتی پہلوؤں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ دونوں رہنماؤں نے بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں اور حکام اب یہ طے کریں گے کہ گیس پائپ کیسے، کب اور کس راستے سے مصر پہنچے گی۔