قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم حبیب احمد کو سزائے موت کا حکم

151

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عدالت نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی منظور حسین خمیسانی نے مجرم حبیب احمد کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302
کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اغوا کی دفعہ 365 کے تحت 5 سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، مقدمے میں سرکار کی جانب سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شاہانہ پروین نے دلائل دیے۔ یاد رہے کہ ملزم پر قتل کی ایف آئی آر نمبر 279/2011 سرسید تھانے میں درج کی گئی تھی جس میں تعزیرات پاکستان کے تحت 302 اور 365 کی دفعات شامل کی گئی تھیں، ملزم نے مقتول محمد امجد کو 17 مئی 2011ء کو ذاتی تنازع پر قتل کر کے لاش دفنا دی تھی، عدالت کے حکم پر قبر کشائی کر کے لاش نکالی گئی تھی۔