قربانی ہر صاحب نصاب شخص کے لیے ضروری ہے،علامہ عبدالحق قادری

152

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت کے رہنما علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ عید الاضحی میں جانور کی قربانی ہر صاحب نصاب شخص کے لیے ضروری ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔انہوں نے میمن مسجد میں اجتماع سے خطاب میں کہا کہ قربانی صرف اللہ کے لیے ہے، عید الاضحی کے دن جانور کا خون بہانا رب کی بارگاہ میں مقبول عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی میں قربانی اس عہد کی تجدید و اعتراف ہے کہ ہما را جینا مرنا اللہ کے لیے ہے۔