مسافر کی جانب سے سیکورٹی حصار توڑنے پر فرینکفرٹ ائرپورٹ خالی

154

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)فرینکفرٹ ائرپورٹ کے ٹرمینل کا ہال ایک مسافر کی جانب سے سیکورٹی حصار توڑنے پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسافر سیکورٹی چیکنگ مکمل کیے بغیر روانگی کے ہال تک پہنچ گیا تھا، جس کے بعد یہ پورا ہال مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔ ائرپورٹ انتظامیہ کی ترجمان کے مطابق تمام مسافروں کو ہال سے باہر لا کر ایک مرتبہ پھر سیکورٹی سے گزرا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس پورے عمل کی وجہ سے یورپ کے اس مصروف ہوائی اڈے پر کئی پروازیں کے تاخیر سے روانہ ہوئی ہیں۔ رواں برس مئی میں ایک ہسپانوی مسافر کی جانب سے سیکورٹی حصار توڑنے پر جرمنی کا کولون بون ہوائی اڈا بھی خالی کرا لیا گیا تھا۔
فرینکفرٹ ائرپورٹ