ووٹنگ کیلیے بیرون ملک پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہوگی

175

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماؤں قاضی عتیق، امانت زیب، حبیب صدیقی، سید راشد گردیزی،عمران احمد، محمد علی شیخ، بدر چشتی ، ذیشان احمد راجپوت اور صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کا طریقہ کار وضع کیے جانے کے عمل کو تاریخی موڑ قرار دیا ہے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماؤں نے اِس امر کی تعریف کی ہے کہ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کے انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کا طریقہ کار وضح کرلیا ہے۔ مجوزہ طریقہ کار کے تحت بیرون ملک پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ پول کرسکیں گے اور اس مقصد کیلیے انہیں خفیہ کوڈ جاری کیا جائے گا۔ ووٹنگ کیلیے بیرون ملک پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہوگی۔ انہیں خفیہ کوڈ جاری کیا جائے گا جو اوورسیز پاکستانیز انٹرنیٹ پر انتخابی عمل میں شرکت کے موقع پر استعمال کرسکیں گے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماؤں کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ طریقہ کار سہل ہونا چاہییتاکہ اِس پرلوگوں کا اعتماد بھی قائم ہو سکے۔ بیرون ملک پاکستانی ووٹ ڈالنے کیلیے اپنا موبائل فون استعمال کرسکیں گے۔ اس موبائل فون کو رجسٹرڈ کیا جائے اور رجسٹرڈ موبائل فون سے ایک ہی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔ ووٹ ڈالنے کیلیے بیرون ملک پاکستانی رجسٹریشن نمبر کے ذریعے انتخابی عمل میں شریک ہوگا۔ خفیہ کوڈ استعمال کرنے کے بعد اس سے بعض سوالات ہوں گے۔ درست جوابات آنے پر اس کا بیلٹ پیپرز ظاہر ہوجائے گا اور وہ اپنی پسندکے امیدوار کو ووٹ دے سکے گا۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن ضروری اقدامات کرے گا۔ خصوصی سافٹ ویئر کا ٹینڈر طلب کرنے پر اتفاق کیا ہے، سافٹ ویئر کی تیاری کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہوگی، رجسٹریشن کے وقت پاسپورٹ نمبر درج کرنا پڑے گا۔پاکستان فلاح پارٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے عمل کو ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کیلیے عظیم موڑ قرار دیا ہے۔
ٹنڈوجام ،پولیس کی کارروائی3 منشیات فروش گرفتار
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گر فتار۔ ٹنڈوجام پولیس نے نواں ہٹ بازار محمدی بلڈنگ میں چھاپا مار کر اقبال قائمخانی ، نفیس میواتی اورکاشف میواتی کو 2 ہزار گٹکے کے ساتھ گرفتار کرکے مقد مہ درج کرلیا جبکہ علی آباد ٹاؤن سے شہداد کوٹ کے رہائشی عثمان جوکھیو کو ناجائز اسلحہ سمیت گر فتارکر لیا۔