ٹھٹھہ، بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

134

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت ) گھوڑا باری کے نواحی گاؤں خانانی میں کھانا نہ دینے پر غصے میں آکر شوہر نے اپنی بیوی تین بچوں کی ماں مسمات سکینہ کو کلہاڑیوں سے وار کر کے بے دردی سے قتل کردیا۔ اطلا ع پر پولیس نے پہنچ کر قاتل شوہر حنیف ملاح کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔