پاکستان آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 31 ستمبر سے شروع ہو گی

173

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سینئرز ٹینس ایسوسی ایشن (پی ایس ٹی اے) 25 ویں کراچی کلب پاکستان آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کرے گی، ایونٹ کا آغاز 31 ستمبر سے کراچی کلب ٹینس کورٹس میں ہو گا۔ پی ایس ٹی اے کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے محمد خالد رحمانی کو ٹورنامنٹ کیلئے میچ ریفری اور اسدعلی کو ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ ایونٹ میں شریک سینئرز کھلاڑیوں کے درمیان 35، 45، 55، 60 اور 65 سنگلز اینڈ ڈبلز کے مقابلے ہوں گے جبکہ جونیئرز کے درمیان انڈر 17، 13 اینڈ 9 سنگلز جبکہ گرلز انڈر 17 سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔