پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

171
لیڈز (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے میں 44 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے ہرایا تھا، تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو بڑے مارجن 169 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائیگا، گرین شرٹس گوکہ سیریز میں کم بیک کا موقع گنوا چکی اور سیریز سے بھی ہاتھ دھو چکی تو انگلش ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز میں پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا5واں اور آخری میچ 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔