پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت2520 روپے بڑھ گئی ہے

122

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مائع پٹرولیم گیس کی قیمت ستمبر 2016 ء کے لیے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس24 ڈالر کے اضافہ سے312.50 ڈالر ہوگئی ہے جس کے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت2520 روپے بڑھ گئی ہے،اس اضافہ کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت30 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت115 روپے بڑھ گئی ہے۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے سینئروائس چیئرمین علی حیدر نے اس ضمن میں وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی پروڈیوسرز کو کنٹریکٹ پرائس کے تناسب سے ایل پی جی کی قیمت نہ بڑھانے کے احکامات جاری کریں اور حکومتی رٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پروڈیوسرزپر بھاری جرمانے کا میکنزم متعارف کرائیں تاکہ ایل پی جی کی فروخت کا حجم بڑھ سکے اورمجاز ڈسٹری بیوٹرز اپنے فروخت کے اہداف کو پورا کرسکیں۔