پاکستان واٹر پاور پیغام فیڈریشن مزدوروں کی حقیقی یونین ہے

172
حیدر آباد (نمائندہ جسارت) واپڈا ایمپلائز پیغام یونین سندھ کے چیئرمین محمد ساجن پنہور نے کہاہے کہ پاکستان واٹر پاور پیغام یونین فیڈریشن مزدوروں کی حقیقی یونین ہے، ہم حیسکو بدین کے ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے سابقہ ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کو خیر باد کرکے پیغام یونین میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے لیے ہر وقت تیار ہیں، بھاگنے والے نہیں، دھونس، دھاندلیکرنے والی ہائیڈرو یونین میدان سے بھاگ رہی ہے۔ حیسکو اور سیپکو کے ملازمین کو لالی پاپ دے رہی ہے۔ تین سال سے زائد عرصہ حیسکو اور سیپکو کے کچھ بدعنوان افسران سے ملکر یہاں کا صنعتی ماحول تباہ کیا ہے اور نوگو ایریا بنا رکھا ہے۔ حیسکو اور سیپکو میں ریفرنڈم سے پہلے انٹرنل الیکشن کروانے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغام یونین حیسکو اور سیپکو کے ملازمین کی آواز ہر فورم پر پہنچائے گی۔ ملازمین آپس میں اتحاد رکھیں اور کمپنی وائز ریفرنڈم کی تیاری بھی بھر پور طریقے سے کریں۔