پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف ہے،جوئے روٹ

122
لیڈز (جسارت نیوز) انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز جوئے روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنا ہدف ہے، مقصد کے حصول کے لیے کھلاڑیوں کو آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا، اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو مزید فتوحات دلانے کے لیے بے تاب ہوں۔ روٹ نے اب تک 76 ون ڈے میچز میں 17 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور پاکستان کے خلاف آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی مزید فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری کے باوجود آئندہ میچوں میں آسان نہیں لیں گے اور آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کھیل کی بدولت ٹیم کو کامیابی دلانا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کرنا ہوگا۔ حریف ٹیم کو سیریز میں کلین سویپ کرنے کے لیے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔