ڈاکٹرسکندرمیندھروکا جناح اسپتال کا دورہ، موٹاپے میں مبتلا مریض کی عیادت

138

کراچی(اسٹاف رپوٹر)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے جناح اسپتال کادورہ کیا۔ دورے کے دوران سکندرمیندھرونے زیادہ وزن کے مرض میں مبتلامریض عبدالجبارتنیوکی عیادت کی۔ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے علاج اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ڈاکٹر رشید درانی نے صوبائی وزیرکومریض کی صحت اورٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عبدالجبارکے علاج میں مشکلات ہوں توغیرملکی ڈاکٹروں سے رائے لی جائیگی اور علاج میں ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی۔