ڈینگی میں مبتلاکے ایم سی کاملازم چل بسا

117

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کے ایم سی کے ملازم محمد اشرف ڈینگی کا شکار ہوکر جہان فانی سے کوچ کرگئے۔مرحوم 7افرادکے کنبے کے واحد کفیل تھے۔ دن میں رکشا چلاکر شام سے رات تک بی اینڈ آر ورکشاپ میں چوکیداری کررہے تھے ۔مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ اور5 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔انکے انتقال پر مزدور رہنما سید ذوالفقارشاہ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بیوہ یا کسی ایک بچی کو فوری طور پر ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔