کارکنان عوامی مسائل کے حل کے لیے کمرکس لیں،عبدالرزاق خان

212

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع غربی اور جے آئی یوتھ کا مشترکہ اجلاس دفتر جماعت اسلامی میں ہوا جس سے امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبدالرزاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر
جماعت اسلامی کراچی کے اعلان کے مطابق عوام کے مسائل کے حل اور مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کی داد رسی کے لیے یکم ستمبر سے جماعت اسلامی ضلع غربی کے تمام زونز میں پبلک ایڈ کمیٹی کے دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع غربی اور جے آئی یوتھ ضلع غربی کے ذمے داران کو ہدایت کی کہ وہ محروم اور مسائل میں گھرے ہوئے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کمربستہ ہو جائیں ۔اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے کراچی کو خوشحال اور پر امن شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہم کراچی کے پریشان حال عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے مسائل کو حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔