کلفٹن و ڈیفنس کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے گا، سجاد احمد

157

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد خان نے کہا ہے کہ کلفٹن اور ڈیفنس کے مکینوں کو منصفانہ طریقے سے لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور پانی کی فراہمی میں اضافہ بھی کیا جائے گا تاکہ علاقے کے مکینوں کی شکایتوں کا ازالہ کیا جاسکے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ریذیڈنٹ ایسوسی ایشن آف ڈیفنس کلفٹن کے صدر نجیب ولی کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کہی اور وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ڈیفنس کلفٹن کے رہائشیوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
گا۔ریذیڈنٹ ایسو سی ایشن کے صدر نجیب ولی نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈکے سی او او کو مکینوں کی شکایتوں سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مکینوں کو پینے کی پانی کی فراہمی کے لیے لگائے جانے والے آر او پلانٹ کا ٹھیکا میرٹ پر دیا جائے اور پانی کی فراہمی کے اوقات کار میں بھی اضافہ کیا جائے ۔اس موقع پر ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ۔وفد میں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر گلزار فیروز ،اے ڈی آر کے عتیق الرحمن،انور نیازی ،کرم خان اظہر شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔