4ماہ قبل اغواہونے والی 8سالہ بچی بازیاب،2ملزمان گرفتار

154

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر الفلاح کے علاقے سے 4ماہ قبل اغوا ہونے والی بچی کو پولیس نے کورنگی کراسنگ سے بازیاب کر واکے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملیر الفلاح کے علا قے سے 4ماہ قبل اغوا ہونے والی
8سالہ بچی زارادخترمحمدسعید کو انوسٹی گیشن پولیس نے کورنگی کراسنگ کے علا قے میں کارروائی کر تے ہو ئے بازیاب کرا لیا،پولیس کے مطابق واردات میں زارا کی حقیقی خالہ مقبو لاں اور اس کے بیٹے لطیف اور علی محمدملوث ہیں، پولیس نے ایک ملزم لطیف کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمہ مقبولاں اور ملزم علی محمد تاحال فرار ہیں جن کی تلا ش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اغوا میں ملزمان کی معاونت کرنے والے بچی کے مکان مالکجاویداحمد باجوہ کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے اور مقدمہ نمبر 254/16درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔