50سالہ نامعلوم شخص نے نیٹی جیٹی پل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

166

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیکسن کے علاقے میں نیٹی جیٹی پل سے 50سالہ نامعلوم شخص نے سمندر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ،اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ا، رضاکاروں نے سمندر سے مذکورہ
شخص کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کیا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اسکی شناخت ہو سکے۔