پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

202

اسٹیٹ بینک آٖف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 3 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 26 اگست 2016ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 23 ارب 3 کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہ گئے، ان ذخائر میں سے 18 ارب 12 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 90 کروڑ 99 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 26 اگست 2016ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی سے 18 ارب 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 18 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھے۔ متذکرہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی رقم کی ادائیگی کی۔