مذاہب کے مابین بھائی چارہ پیدا کرنا پی پی کا کارنامہ ہے،انتھونی نوید

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برا ئے بین المذا ہب ہم آہنگی انتھو نی نوید نے کہا ہے کہ سندھ کی مسیحی برا دری پا کستا ن کی تر قی اور خو شحا لی میں اپنا بھر پو ر کر دا ر ادا کررہی ہے اور مذا ہب کے ما بین بھائی چا رہ اور اخو ت پیدا کر نا پیپلز پا رٹی کی جمہو ر ی حکومت کا اہم کا ر نا مہ ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے بدھ کواپنے دفتر میں ایگزیکٹو بشپ کو نسل آف پاکستان کے وفد سے ملا قا ت کے دورا ن کیا ۔انہو ں نے وفد کو یقین دلا یا کہ مسیحی برا دری کے حقوق اور ان کی عبادت گا ہو ں کے تحفظ کا ہر ممکن خیا ل رکھا جا ئے گا ۔وفد نے حکو مت سندھ میں انتھو نی نوید کے بطو ر معا ون خصو صی کے تقرر کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ بین المذا ہب ہم آہنگی کے فرو غ کے لیے حکومت سندھ کی ہر ممکن مدد کریں گے اور سندھ کے تما م گر جا گھرو ں میں بھا ئی چا ر ے کے فروغ کے لیے خصو صی عبا د ا ت اور دعا ؤ ں کا اہتما م کیا جائے گا ۔اس مو قع پر انتھو نی نوید نے کہا کہ حکومت سندھ نے ہیپا ٹا ئٹس بی، سی او ر ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلا ؤ کے روکنے کے لیے بین المذا ہب سیمینا ر کا اہتما م کیا ہے جس میں تما م مکا تب فکر کے نما ئندو ں کی آرا اور تجا ویز کو ان مہلک بیما
ریو ں کے پھیلا ؤ کی رو ک تھا م میں استعما ل کیا جائے گا ۔وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی کی بین المذا ہب ہم آہنگی کے فرو غ کی کا وشوں کو سرا ہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔