آج کادھرناپُرامن ہوگا،حکومت نے تشددکیاتوخودذمے دارہوگی،راشد سومرو

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام ( ف )کے رہنما ڈاکٹر راشد سومرو نے کہا ہے کہ آج (جمعرات کو) وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر راشد
سومرو نے کہا کہ یکم ستمبرکووزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔ان کاکہناتھاکہ علامہ ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کی سزاکے بارے میں حکومت سندھ نے جو وعدے کیے ان پرعملدرآمدنہیں کیاجارہا۔ ہمارادھرنا پر امن ہوگا اور اگر حکومت نے تشددکی راہ اپنائی تووہ خوداس کی ذمے دارہوگی۔