انگلینڈ نے ون ڈے میچ میں زیادہ چھکوں کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا

147

نوٹنگھم (جسارت نیوز) انگلش ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میچ میں زیادہ چھکوں کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 16 چھکے لگا کر اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جوز بٹلر نے 7، این مورگن نے 5 اور ایلکس ہیلز نے 4 چھکے لگائے، اس سے قبل انگلینڈ نے 2016ء میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 15 چھکے لگا کر ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔