این اے 63 اور پی پی 232 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب

178

جہلم /بورے والا(آئی این پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے تحریک انصاف کو شکست دے کر میدان مار لیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 جہلم کے مکمل غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ مطلوب مہدی نے 82 ہزار 896 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار فواد چودھری نے 74 ہزار 77 ووٹ حاصل کیے اور یوں انہیں 8 ہزار 77 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 کے تمام پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے بعد موصول ہونے والے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یوسف کسیلیہ نے 51 ہزار 323 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار عائشہ نذیر نے 50 ہزار 267 ووٹ حاصل کیے اور انہیں ایک ہزار 56 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی کے بعد حامیوں نے جشن منایا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھایاں تقسیم کیں ۔علاوہ ازیں حلقہ این اے 163 کے ضمنی انتخابات مجاہد آباد کے علاقے میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ،فائرنگ سے تحریک انصاف کا کونسلر زخمی ہوگیا جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کردیا گیا۔