بھارتی مظالم پر عالمی دنیا کی خاموشی لمحہ فکر ہے، اسلم خان

137

کراچی (پ ر) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال ہے، تشدد کے واقعات عام ہیں، دوسری طرف اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قرار داد پر عملدرآمد سے مسلسل چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و زیادتی دنیا کے سا منے پوری طر ح سے عیاں ہو چکی ہے ۔سیاہ قانون پبلک سیفٹی ا یکٹ کے تحت نوجوانوں سمیت بے شمار کشمیریوں کو نظر بند کیاہو ا جو نہایت قابل مذمت ہے۔ نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پا کستان (این ایف ایچ آر پی) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف فی الفور بھارت سے سفار تی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں۔ چیئرمین این ایف ایچ آر پی اسلم خا ن، جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحیم نے ادارہ الصحت سینٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہو
ئے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر عالمی دنیا کی خاموشی لمحہ فکر ہے۔