تقسیم در تقسیم کی سیاست نے کراچی کو تباہ کیا، محمد اسلام

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں بے یقینی کی فضا قائم ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔ پبلک ایڈ کمیٹی کو نچلی سطح پر منظم کیا جائے گا۔ 6 ستمبر کویوم دفاع قومی جذبے اور جوش وخروش کے
ساتھ منایا جائے گا۔ یہ بات جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے ذمے داران ضلع وزونز کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔ اس موقع پر نائب امرا عبد الجمیل خان، خلیل الرحمان، سیکرٹری مرزا فرحان بیگ اور دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ محمد اسلام نے کہا کہ کراچی کے موجودہ حالات بے یقینی کا شکار ہیں اور عوام اضطراب اور بے چینی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم در تقسیم کی سیاست نے کراچی کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ جماعت اسلامی ہی کراچی میں امن قائم کرسکتی ہے۔