تیونس میں پولیس کی کارروائی 2 عسکریت پسند اور شہری ہلاک

154

تیونس (انٹرنیشنل ڈیسک)تیونس میں گزشتہ روز پولیس کی ایک کارروائی کے دوران 2 عسکریت پسنداور ایک شہری مارا گیا، جب کہ آپریشن کے دوران کئی پولیس اہل کار زخمی بھی ہوئے۔ عسکریت پسندوں کے قبضے سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی کرما علاقے میں کی گئی۔ تیونس کی وزارت داخلہ کے مطابق یہ عسکریت پسند ایک دھماکا خیز بیلٹ کے ذریعے فوجی گشتی گاڑی کو خودکش حملے کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کی سرحد سے قریبی پہاڑی علاقوں میں شدت پسندوں نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں، جہاں سے وہ وقفے وقفے سے فوجی گشتی قافلوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
تیونس کارروائی